جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

‘کامیڈی نائٹس ود کپل’ کے کامیڈین اداکار اتل پرچور کا کینسر سے انتقال

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی اداکار اتل پرچور کا طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد پیر کے روز 57 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔اتل پرچور نے مراٹھی اور ہندی سینما میں اپنے لاجواب کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ وہ اپنے منفرد کامیڈی انداز کے لیے مشہور تھے اور بولی وڈ کے کئی بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاولہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ کام کر چکے تھے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے سوشل میڈیا پر اتل پرچور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا، ”ایک ذہین اداکار جس نے لوگوں کو ہنسایا اور کبھی کبھی آنسوؤں میں مبتلا کیا، وقت سے پہلے دنیا کو چھوڑ گیا۔ اتل پرچور کی اچانک وفات افسوسناک ہے۔ وہ ڈرامہ، فلم اور ٹی وی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے۔”اتل پرچور کی فلموگرافی میں شامل اہم فلموں میں پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)، میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا (2001)، کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا (2001)، سلامـایـعشق (2007)، پارٹنر (2007) شامل ہیں۔

ٹی وی کی دنیا میں بھی اتل پرچور نے نمایاں کام کیا اور ان کے مشہور شوز میں آر کے لکشمن کی دنیا، کامیڈی نائٹس ود کپل، کامیڈی سرکس شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم علی بابا اور چالیس چور تھی جو 2024 میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…