بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

بربادی کا ذمہ دار عثمان واہلہ قرار،پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مینٹورز اور سلیکٹرز نے شرکت کی تھی، حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ٹھہرایا گیا، پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے۔ انہوں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ انٹرنیشنل کا نیا سربراہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں گفتگو کے دوران فزیو کلف ڈیکن، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ عرصہ دراز سے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں فٹنس کا گراف گر رہا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کے کرکٹرز فٹنس کے معیار میں بہت پیچھے ہیں، اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پی بی سی کی سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کے اجلاس میں محسن نقوی نے پہلے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی اور پھر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی۔اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور کھلاڑیوں کی فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، حسن چیمہ، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللّٰہ خرم نیازی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان، مینٹورز شعیب ملک، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق نے اجلاس میں شرکت کی۔مینٹور سرفراز احمد اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…