جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سین کی شوٹنگ اداکارہ ریکھا نے گال پر زور دار تھپڑ مارا تھا جس پر ہکا بکا رہ گیاتھا،ہریتھک روشن

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر ہیرو ہریتھک روشن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سین کی شوٹنگ اداکارہ ریکھا نے ان کے گال پر زور دار تھپڑ مارا تھا جس پر وہ ہکا بکا رہ گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچے تو انھیں علم ہوا کہ انھوں نے غلطی سے دوسری سین کی تیاری کرلی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ اس دن ہمیں لازماً وہ سین فلمانا تھا جس میں میری ماں (ریکھا)میرا گال پیار سے تھپتھپاتی ہیں اور میں روتے ہوئے کہتا ہوں کہ میں دوسرے لوگوں کی طرح نارمل کیوں نہیں ہوں،یہ ایک مشکل سین تھا اور جب مجھے معلوم ہوا کہ اس سین کی شوٹنگ اسی دن ہے تو میں پریشان ہوگیا، میں 45منٹ تک اپنی گاڑی میں بیٹھ کر یہ سوچتا رہا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اس فلم کے ڈائریکٹر میرے والد تھے اور مجھے بخوبی علم تھا کہ وہ کسی بھی صورت شوٹنگ ملتوی نہیں کریں گے۔

ہریتھک نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے کے بعد سین کی شوٹنگ کیلیے سیٹ پر پہنچا سین فلمانے سے پہلے ریکھا جی آئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے وہ مجھے گالوں پر تھپڑ ماریں گی اور میں اس کیلیے خود کو پہلے سے تیار کرلوں۔میں نے اسے مذاق سمجھ کر ریکھا جی کی بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن سین شروع ہوتے ہی ریکھا جی نے میرے گال پر زور کا تھپڑ مارا تو میں دنگ رہ گیا میں اس منظر میں واقعی رو رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…