ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کی مہوش حیات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات اور بھارت ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے سہیلی کراچی کہہ رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔ویڈیو کیپشن میں دونوں کے آبائی شہر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ بہت خاص آنے والا ہے۔

ہنی سنگھ بھارت کی ہپ ہوپ اور ریپ میوزک انڈسٹری کا مشہور نام ہے، جنھوں نے بالی ووڈ کو لنگی ڈانس، پارٹی آل نائٹ، آتا ماجی سٹک لی اور یار نہ ملے جیسے سپر ہٹ گانے دیئے ہیں۔ہنی سنگھ انڈسٹری میں دوبارہ آمد پر پہلے سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے کیلئے مختلف حربے آزما رہے ہیں۔ ہنی سنگھ رواں سال مہوش حیات کیساتھ بھی نظر آئے ،اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ دونوں جلد کچھ دھماکے دار کرنے والے ہیں۔قبل ازیں مہوش حیات بھی یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک کلر میں کام کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…