جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے سینئر لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 74سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔اہلِ خانہ کے مطابق عابد کشمیری کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی عمر 74 سال تھی۔مرحوم نے پسماندگان میں 2بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نامور اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عابد کاشمیری ورسٹائل اداکار تھے ۔ مداحین کو تادیر کمی محسوس ہوگی۔ عابد کشمیری 4مئی 1950ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا ہے۔ اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔

عابد کشمیری کو 1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”بازار حسن ”پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ان کی مشہور فلموں میں ”جیتے ہیں شان سے ”اور ”آہٹ ”بھی شامل ہیں۔عابد کشمیری کے ٹی وی ڈراموں کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔ان میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ڈرامہ سمندر میں عابد کشمیری کا کردار گلو بادشاہ بہت مقبول ہوا تھا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…