منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ملتان، پاکستان کو اننگز کی شکست ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بن سکتی ہے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ملتان ٹیسٹ میں آج اگر پاکستان کو اننگز کی شکست ہوتی ہے تو یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب ایک ٹیم اپنی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد اننگز کی شکست سے دوچار ہوئی۔اگر پاکستان اننگز کی شکست سے بچ جاتا ہے مگر ٹیسٹ پھر بھی ہارتا ہے تو یہ مجموعی طور پر صرف 19 واں موقع ہوگا جب ایک ٹیم ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 500 یا زائد رنز کرنے کے بعد ہاری ہو۔

اب تک ہونے والے 18 ایسے واقعات میں سے 4 پاکستان سے منسوب ہیں، ان چار میں ایک وہ شکست بھی شامل ہے جو اوول ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کی صورت میں ملی، اس کے علاوہ 2006 لیڈز، 1972 میلبرن، 2022 میں راولپنڈی کی شکست بھی شامل ہے۔آسٹریلیا تین مرتبہ اننگز میں 500 رنز کرکے ہاری ہے۔

ان 18 میں سے 17 شکست کے 500 رنز ٹیموں کی پہلی اننگز میں بنے یہاں ٹیم کی اپنی پہلی اننگز، میچ کی دوسری اننگز یعنی دوسری بیٹنگ بھی ہوسکتی ہے۔تاہم اب تک 8 ایسے واقعات ہیں جب ٹیموں نے پہلے بیٹنگ کی ہو، 500 سے زائد رنز کیے ہوں، پھر بھی میچ ہارے ہوں۔لیڈز میں پاکستان کو ملنے والی 167 رنز کی شکست اب تک کسی ایسی ٹیم کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے کہ جس میں ٹیم میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 500 رنز کیے ہوں۔ہوم گراونڈ پر آسٹریلیا دو مرتبہ 500 رنز کرنے کے بعد شکست سے دوچار ہوچکی ہے، پاکستان دو سال قبل راولپنڈی میں ایسی شکست کا سامنا کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…