اسلام آبا(نیوزڈیسک)پارلیمانی امورکے وزیرمملکت شیخ آفتاب کا کہنا ہے کہ تصدیق کے دوران 2 کروڑ 60لاکھ غیرتصدیق شدہ موبائل فون سمیں بند کر دی گئی ہیں۔سینیٹ کا اجلاس چیرمین رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور خسارے میں جانے والے بین الاقوامی اور ملکی روٹس کو منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ اب طیاروں کو منافع بخش روٹس پر چلایا جا رہا ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی آئی اے کو نقد امداد کے طور پر 16 ارب روپے دئیے ہیں جب کہ ڈرائی لیز پر 15 طیارے حاصل کرنے لیے 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دئیے ہیں۔ شیخ آفتاب نے سینیٹ کو بتایا کہ ملک بھر میں موبائل فون سموں کی تصدیق کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا گیا ہے۔