جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

علی امین کا قافلہ منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا: بیرسٹر سیف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید رکاوٹیں نہ ہوں تو وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک گھنٹے میں ڈی چوک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، اسلام آباد پر یلغار کرنے نہیں جا رہے، پولیس راستوں میں ہمارے لیے رکاوٹیں کھڑی نہ کرے، پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آئینی اور قانونی حق کے لیے نکلے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے درخواست ہے کہ عوام سے نہ ٹکرائیں، بانی پی ٹی آئی کی کال پر واپس ہوں گے اور کوئی آپشن نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور کارکنوں نے رات برہان انٹر چینج قریب کھلے آسمان تلے گزاری، رات بھر علی امین اور قافلے کے شرکاء کنٹینرز ہٹانے میں مصروف رہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی معطلی کے باعث رابطوں میں مشکلات ہیں،ہم رابطوں کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے امن مارچ کو روکنے کے لیے سیکڑوں کنٹینرز رکھے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…