ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان نے امیتابھ کی شادی کا 51 سال پُرانا کارڈ کیوں سنبھال کر رکھا؟

datetime 4  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتاب بچن کو کچھ ایسا پیش کیا کہ ثابت ہوگیا کہ وہ میگا اسٹار کے سب سے بڑے فین ہیں۔عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کی حالیہ قسط میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انھوں نے امیتابھ بچن کی سالگرہ بھی منائی اور انھیں مبارکباد دیتے ہوئے ایسا تحفہ پیش کیا کہ میزبان گنگ رہ گئے۔

‘تارے زمین پر’ کے اداکار نے امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہونے کا ثبوت یوں دیا کہ انھوں نے ماضی کے اینگری ینگ مین کی شادی کا برسوں پرانہ کارڈ ہی شو میں پیش کرڈالا۔عامر خان نے شو کے میزبان سے سوال کیا کہ آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ اس کے جواب میں امیتابھ نے بتایا کہ 3 جون 1973 ، جوب میں عامر نے کہا کہ اس کا کوئی ثبوت تو دیں۔اس پر امیتباھ لاجواب ہوگئے، پھر عامر نے انھیں ان کی شادی کا کرڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ کی شادی کا ثبوت ہے اور وہ آپ کی شادی کا کارڈ ہے ساتھ ہی انھوں نے کارڈ نکال کر بھی دکھایا۔

عامر خان نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ون فین ہوں اور یہ ثبوت میں نے آپ کو دے دیا ہے، اس بات پر کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان قہقہ لاتے نظر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…