ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

حبا بخاری نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کردی

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر ا?ریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار جوڑے نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی متوقع ا?مد بارے مداحوں کو آگاہ کیا۔

حبا بخاری نے اپنے فینز سے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کی محبت اور سپورٹ کی قدر کرتی ہوں، میرے پرستار میرے لیے بہت قیمتی ہیں، ہاں میں حاملہ ہوں، میں اور آریز جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔حمل کی خبروں کو چھپانے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شوٹنگز میں مصروف تھی، مجھے اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا تھا، حمل زندگی کا حصہ ہے، وہ دن گئے جب لوگ حمل کے دوران گھر میں رہتے تھے، اب آپ کو حمل کے دنوں میں کام کرنا چاہیے، اگر آپ اسے آسانی سے سنبھال سکتے ہیں۔

حبا نے مزید کہا کہ ہم نے یہ خبر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی سب کے سامنے ا?چکی ہے اور آپ لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں، خبر سامنے ا?نے کے بعد جس طرح مداحوں اور سب نے ہمارا ساتھ دیا اس پر میں خوش ہوں۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…