بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے اہم مقامات سیل، داخلی راستے بند اور بھاری نفری تعینات

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد /راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج کے باعث لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مریڑ چوک سے لیاقت باغ جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے ،صدر سے لیاقت باغ پر 6 پوائنٹس پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔لیاقت باغ کے اطراف کی گلیوں کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر فیض آباد، شمس آباد، چاندنی چوک، رحمٰن آباد اور کمیٹی چوک کو سیل کر دیا گیا ہے،اس کے علاوہ لیاقت باغ جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بھی راولپنڈی میں معطل رہی جبکہ مری روڈ فیض آباد کی دونوں سائیڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔فیض آباد میں ایکسپریس وے سے پیر ودھائی جانے والا راستہ گاڑیوں کے لیے بند کر دیا گیا اور فیض آباد پل کے اوپر سے راولپنڈی جانے والے تمام راستے بھی بند کر دیے گئے۔فیض آباد کو مری روڑ سے ملانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، کنٹینرز لگنے اور راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جی ٹی روڈ کو دریا پل پر کنٹینر لگا کر بندکر دیا گیا ہے، کنٹینرز کے اطراف پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی چھٹی کی اجازت نہیں، تمام افسران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے، ضلع میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسران کو برخاست کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…