بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے، کرن جوہر

datetime 24  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے لیے مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے ہیں۔بھارتی چینل کی پینل گفتگو میں بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کو متعدد ہٹ فلمیں دینے والے فلم میکر کرن جوہر نے کہا کہ میں دیگر فلم میکرز پربھی زور دوں گا کہ وہ مرد اداکاروں کے معاوضوں میں کمی کریں۔ بالی ووڈ میں ٹوٹل 6 ہیروز ہیں اور انہی کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اب نئے اداکاروں کو بھی چانس دیا جائے۔

کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کم بجٹ کی نئی فلم ‘کل’ میں کام کرنے سے بڑے اداکاروں نے انکار کردیا۔ مشہور اداکار فلم کا معاوضہ اتنا مانگ رہے تھے جتنا پوری فلم کا بجٹ تھا۔ میں نے پھر نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا۔ فلم کل کا بجٹ 40 کروڑ بھارتی روپے تھا اور مشہور اداکار اپنا معاوضہ بھی 40 کروڑ مانگ رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ مجھے گارنٹٰی دیں گے کہ فلم کل 120 کروڑ روپے کمائے گی۔

نئے اداکار بھی بھاری معاوضہ مانگتے ہیں جبکہ وہ فلم کے کردار کرکوئی تجربہ کرنے کو تیارنہیں ہوتے نہ رسک لینے پر آمادہ ہوتے ہیں۔دوسری جانب فلم میکر زویا اختر نے کہا کہ مرد اداکار یا ہیرو فلم کا 70 فیصد بجٹ اپنے معاوضے کی صورت میں لے جاتے ہیں۔ اس صورتحال کو بدلنا چاہیے۔ کرن جوہر اور دیگر فلم میکرز کو اداکاروں کے معاوضے کم کرکے ٹیکنکل اسٹاف کو دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…