بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2024 |

حیدرآباد(این این آئی ) بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقے میں دل دہلا دینے والی قتل کی ایک واردات پیش آئی ہے، جہاں سالے کے ہاتھوں بہنوئی کا بہیمانہ قتل ہوا ہے۔سالے نے ناریل کاٹنے کے استعمال ہونے والے آلہ سے اپنے بہنوئی پر حملہ کرکے ہلاک کردیا، اس حملے کا سارا منظر چھت سے ایک شخص نے ریکارڈ کرلیا جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی، ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ میوہ فروش 35 سالہ محمد سلیم کا قتل شیخ صادق نے کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سلیم اپنی بیوی سے مار پیٹ کرتا تھا اور اسے ہراساں کر رہا تھا، ان دونوں میں اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا جس کے بعد بھائی نے تعیش میں آکر بہنوئی کو مہلک ہتھیار سے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ شیخ صادق نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے، گولکنڈہ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے، قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…