اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھاری کمی کردی

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور’فیصل آباد(این این آئی)پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف مل گیا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں تیس سے ستر روپے تک کمی کر دی ہے۔

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے مریم نواز اور ان کی ٹیم کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہوتے ہیں، مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے گئے کرایے مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سختی سے ہدایات ہیں کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔ادھرفیصل آبادمیں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں دوبارہ 9 مئی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام نے اہم کردار ادا کیا۔ پیٹرول کی قیمتوں پر وزیر اطلاعات پنجاب کا کہان تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں پچھلے ایک ماہ میں 18 روپے کمی ہوئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی ہے، پنجاب کے علاوہ کسی صوبہ میں کرایوں میں کمی نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انڈسٹری اور بجلی کے بلوں کے حوالے سے بڑا اعلان کریں گی، بجلی کے بل میں 14 روپے کا ریلیف مل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…