جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بدقسمت آبدوز ٹائٹن سے بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی )بحرِ اوقیانوس میں تباہ ہونے والی بدقسمت آبدوز ٹائٹین سے بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غرق شدہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیے جانے والی بدقسمت آبدوز نے رابطہ منقطع ہونے سے پہلے کیا پیغام بھیجا تھا، اب وہ اس کے تباہ ہونے کے تقریبا 1 سال بعد سامنے آگیا۔

بدقسمت آبدوز میں پانچ مسافر سوار تھے، جنہیں زیرِ آب ہونے کے باعث مواصلاتی مسائل کا سامنا تھا لیکن وہ پرامید تھے۔رابطہ ختم ہونے سے پہلے انہوں نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ یہاں سب ٹھیک ہے۔تباہ ہونے والی آبدوز سے مذکورہ آخری پیغام مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 47 منٹ پر بھیجا گیا تھا، جب آبدوز 3 ہزار 346 میٹر کی گہرائی میں تھی۔

امریکی کوسٹ گارڈز نے اس واقعے کی تحقیقات اور ایسے حادثات سے بچنے کے لیے 2 ہفتے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔کوسٹ گارڈز کا میرین بورڈ آف انویسٹی گیشن اوشین گیٹ کے 10 سابق ملازمین اور میرین سیفٹی ماہرین سے پوچھ گچھ کرے گا۔تحقیقات میں ٹائٹین کے ڈیزائن، حفاظتی تاریخ اور سابقہ آلات کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…