اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ایکس ٹوئیٹر کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ایکس ٹوئیٹر کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی ہے۔پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی۔وکیل پی ٹی اے احسن امام نے بتایا کہ ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لیا جاچکا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا تو ایکس بحال ہوگیا؟وکیل درخواست گزار معیز جعفری نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹوئیٹر تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا اب کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ہے۔اس کا مطلب یہی ہے کہ ایکس بحال ہوگیا ہے۔وکیل پی ٹی اے سعد صدیقی نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے نوٹیفیکیشن واپس لیئے جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے نے ہر درخواست کے لئے الگ وکیل رکھا یے۔یہ تو غلط ہے ایک وکیل کو آگہی دی گئی دوسرے کو نہیں۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ 28 مارچ کو وفاقی حکومت نے جواب جمع کروایا کہ ایکس کام کر رہا ہے۔لیکن تاحال ایکس پر پابندی عائد ہے۔بغیر کسی وجہ کے کسی بھی سوشل میڈیا سائیٹ کو بند نہیں کیا جاسکتا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ انٹیلیجنس کی معلومات پر ایکس کو بند کیا گیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایکس کی بندش پر وجوہات دینی چاہئیں۔درخواست گزار وکیل عبدالمعیز جعفری نے بتایا کہ توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے لین عدالتی احکامات کے باوجود ایکس بند یے۔عدالت نے ایکس کی بندش سے متعلق دیگر درخواستوں کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…