ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ناپسند لوگوں کا ریمانڈ دیا، من پسند کو گھر بھیج دیا: شیخ رشید

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ناپسند لوگوں کا ریمانڈ دیا گیا اور من پسند افراد کو گھر بھیج دیا گیا۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح منشیات فروشوں کو نہیں پکڑا جاتا جیسے پارلیمنٹ سے ممبران کو گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک ممبر بھی اسپیکر پر عدم اعتماد کر سکتا ہے، چاہے وہ ناکام ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ 16 ماہ سے چالان نہیں پیش کیا گیا، یہ 20 سال کا پروگرام لگ رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے سے بہتر تھا میں 4 سال جیل کاٹ لیتا، میرے ہمدرد تھے ان کے پاس چلہ کاٹا، انہوں نے مجھے معاف نہیں کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی معیشت آئی ایم ایف نے تباہ کر دی، اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، بجلی پر ایک اور ٹیکہ لگا دیا گیا، مرے ہوئے لوگوں کو اور مارا جا رہا ہے، ملک تباہ و برباد کر دیا گیا ہے، غریب آدمی زندہ مر گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور میرے دوست ہیں، ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…