بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ وائلڈ لائف نے مونال اور لامونتانا کا قبضہ حاصل کر لیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ حاصل کر لیا۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حاصل کیاگیا، فیصلے کے تحت محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ نے مونال اور لامونتانا کو سیل کردیا ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سیدونوں ریسٹورنٹس سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی ا?خری سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا کنٹرول سنبھالے، سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے، ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کیے جائیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ وائلڈ لائف کو ڈسٹرب کیے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں، ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے اس حوالے سے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لی جائے، ساتھ ہی ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…