پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب کے جیلوں کی تمام بیرکس میں کیمرے نصب کئے جانے کا فیصلہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب کی جیلوں میں بیرکس کی مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک اہم اقدام سامنے آگیا جس کے تحت تمام جیلوں کی بیرکس میں کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا مقصد قیدیوں کی نگرانی اور جیل کے ماحول کی بہتری ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں کی بیرکس میں 45سوکے قریب کیمرے لگائے جائیں گے ،کیمروں کی تنصیب 3مراحل میں مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سنٹرل اور ہائی سکیورٹی جیلوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ ہر بیرک میں مانیٹرنگ کیلئے ایک کیمرہ نصب کیا جائے گا۔

فاروق نذیر کے مطابق اس اقدام سے بیرکس کی بہتر مانیٹرنگ ممکن ہو گی اور قیدیوں کی نقل و حرکت، بیماری کی صورت میں ہسپتال منتقلی کے اوقات اور بیرکس میں سامان کی چوری کی شکایات کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے بتایا کہ کیمروں کی تنصیب کیلئے سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی، سمری کی منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا اور عملدرآمد کا آغاز ہو جائے گا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…