راولپنڈی(این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کل کے جلسے پر بہت خوش تھے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو افسوس بھی تھا کہ کنٹینر رکھ کر لوگوں کو تکلیف دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسوں سے متعلق قانون پاس ہوا تو اسمبلی فلور پر بات کی۔ علی محمد خان نے کہا کہ اس ملک کو چلانا ہے تو عوام کی بات کو ماننا ہوگا۔ عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔