جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں کی نئی سیریز کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بینک نوٹوں کی نئی سیریز کیلئے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، 10روپے،500روپے اور 5ہزار روپے کے 2، 2ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر والا 500روپے کا نوٹ بھی شارٹ لسٹ ہوا ہے۔

10، 20، 100، 500اور 5ہزار روپے کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں ہے جبکہ ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی خان اور ان کے مکے کا نشان ہے۔ایک ہزار روپے کے نوٹ کی پچھلی سائیڈ پر ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے،شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنرز کو بھجوایا جارہا ہے۔

اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو، امید ہے حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔مقابلے میں شریک جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی، انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتادی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…