ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موبائل فون کے کان بھی ہوتے ہیں، مارکیٹنگ فرم نے تسلیم کر لیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صرف دیواروں کے ہی نہیں بلکہ ہمارے ہاتھوں میں موجود موبائل فون کے بھی کان ہوتے ہیں، یہ ہماری باتیں سنتے بھی ہیں اور پھر اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ موبائل صارفین اکثر یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ہم جو بھی کہتے ہیں، بات کرتے ہیں، ہمیں اسی مناسبت سے اشتہار دکھائی دیتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل کبھی ہم یہ بات دعوے سے نہیں کہہ سکتے تھے کہ موبائل ایپلیکیشنز ہماری باتیں سن سکتی ہیں۔تاہم اب مارکیٹنگ فرم نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اسمارٹ فونز صارفین کی باتیں سننے کے لیے سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہیں۔

مذکورہ مارکیٹنگ فرم نے اعتراف کیا ہے کہ گوگل، ایمزون اور فیس بک اس کے کلائنٹ ہیں، وہ صارفین کی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے موبائل فونز کے مائیکرو فون استعمال کرتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ جب کوئی صارف مخصوص اشیائ اور مصنوعات کے بارے میں بات کرتا ہے تو اس کے قریب موجود اس کا فون اسے سن رہا ہوتا ہے اور پھر اسی مناسبت سے مختلف اشتہارات اسے دکھانے لگتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ضروری نہیں ہے کہ صارف نے مذکورہ اشیائ کے بارے میں کسی سرچ انجن پر سرچ کیا ہو بلکہ وہ صرف اس بارے میں بات کرے گا تو بھی اسے اشتہار نظر ا?نا شروع ہو جائیں گے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…