ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشین جونیئر اسکول باکسنگ چیمپئن شپ: پاکستان کی عائشہ ممتازسیمی فائنل میں پہنچ گئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)پاکستان کی عائشہ ممتاز نے ابوظہبی میں جاری ایشین جونیئر اینڈ اسکول باکسنگ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بناکر میڈل یقینی بنالیا ہے۔سرگودھا سے تعلق رکھنے والی اسکول کی طالبہ 15 سالہ عائشہ ممتاز ایونٹ میں 46 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں شریک تھیں۔عائشہ ممتاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

کوارٹر فائنل میں انہوں نے اپنی شاندار تکنیکی مہارت اور حکمت عملی کا ثبوت دیتے ہوئے ویتنام کی تھی ہونگ ین نگوئن کو شکست دی۔ اس فتح نے ان کیلئے کانسی کا تمغہ یقینی کر دیا ہے۔اس کے ساتھ عائشہ ممتاز ایشین سطح پر باکسنگ میں تمغہ جیتنے والی پاکستان کی دوسری خاتون باکسر بن گئی ہیں۔

عائشہ ممتاز اس ایونٹ میں پاکستان کی واحد باکسر تھیں، اپنی باؤٹ میں انہوں نے غیر معمولی تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ان کے بائیں ہاتھ کے ہکس اور بہترین حملے نگوئن کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہوئے، جس نے ان کی سیمی فائنلز میں جگہ کو یقینی بنایا اور ایک مضبوط حریف کے طور پر ان کی حیثیت کو مستحکم کیا۔یاد رہے کہ 2022 میں پاکستان کی ہادیہ کمال نے اردن میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کا برانز میڈل حاصل کیا تھا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…