بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا،خواجہ آصف

datetime 3  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا،پی ٹی آئی کے اندر4گروپ بن چکے ہیں جن میں بشریٰ بی بی ، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ، وزیراعلیٰ اور ایم این ایز کا گروپ شامل ہے، بانی پی ٹی آئی نے بیان دیاتھا مگرمحمود اچکزئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے حق میں نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے معاملات قومی نوعیت کے نہیں،ان کے معاملات ایک بندے کی ذات پر شروع اور اسی پر ختم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کھربوں روپے خیبرپختونخوا میں دفن ہوئے ، اس وقت پی ٹی آئی کے اندر4گروپ بن چکے ہیں، ان میں پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی ، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ، وزیراعلیٰ اور ایم این ایز کا گروپ ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور دیگر لیڈر ماضی میں نیشنل ڈائیلاگ کا کہہ چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بیان دیا تھا کہ محمود اچکزئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے ، محمود اچکزئی نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے حق میں نہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کرتے ہیں تو ہم خوش آمدید کہیں گے ، اگر ان کیساتھ کچھ باتوں پر اتفاق ہوتا ہے تو کیا بانی پی ٹی آئی اسے مانیں گے ، ہمیں پتہ ہے بانی پی ٹی آئی اچکزئی سے کیے گئے اتفاق کو نہیں مانیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اچکزئی نے تجویز دی کہ مذاکرات کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے، انہوں نے تجویز دی کہ مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ بھی آ جائے، میں بھی بہت دیر سے کہہ رہا ہوں کہ گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیے لیکن ان مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کی شمولیت کی کوئی خواہش نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے دگر گوں حالات میں سب نے حصہ ڈالا ، کسی نے زیادہ اور کسی نے کم ڈالا ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تمام شواہد موجود ہیں ، اور کیمروں میں شکلیں محفوظ ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو کون سی فوٹیج چاہئے ، سارے کردار کیمروں میں بند ہیں ، یہ کہہ رہے تھے کہ آج ہماری فتح کا دن ہے اور ہم اقتدار میں آ جائیں گے ، معاملات اب زیادہ عرصہ معلق نہیں رہیں گے ، یہ سب چند دنوں میں طے ہوجائیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں جیل میں بہت سے خدشات آتے رہتے ہیں ، اسی طرح بانی پی ٹی آئی کو بھی تمام خدشات آتے ہوں گے ، وہ روز میڈیا سے بات کرتے ہیں ہمیں تو یہ سہولت میسر نہیں تھی۔انہوںنے کہاکہ ساری چیزوں کا کھرا بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا ، عمران خان نے سازش اور وارداتیں کی ہوئی ہیں ، انہیں یہ بھی اندازہ ہے کہیں قدموں کے نشان میری طرف نہ آجائیں۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا، میں فیض حمید کو اتنا نہیں جانتا جتنا بانی پی ٹی آئی جانتے ہیں، عمران خان سے ان کا بہت قریبی تعلق تھا، اور وہ سابق وزیراعظم کی ہر ایکٹیویٹی کے بارے میں جانتے ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…