بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ایکسرے کی مدد سے رہائشی علاقوں کا پانی تجارتی علاقوں کو فراہم کرنے کا انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)واٹر کارپوریشن کے مبینہ کرپٹ افسران کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی علاقوں میں میں پانی بند کرکے تجارتی علاقوں میں پانی کی فراہمی جا ری ہے اس کے لئے ایکسرے سسٹم کا انکشاف ہوا ہیعلاقہ مکینوں نے یہ نظام پکڑ لیا۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پرکرپٹ افسران کی وجہ سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی ہے ان علاقوں میں جہاں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جا ری تھی ان علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے بلاک 15 اور 9 میں کئی دنوں سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے جس پر علاقہ مکینوں نے واٹر کارپوریشن کے مبینہ کرپٹ افسران کا ایک سسٹم پکڑ لیا افسران ایکسرے لگا کر رہائشی علاقے کا پانی بند کرکے تجارتی علاقوں کو فراہم کرتے تھے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق واٹر کارپوریشن کے دو افسران عرفان عزیز اور ارشد زیدی بلاک 15 اور 9 کا پانی بند کر کے تجارتی علاقوں میں پانی فراہم کرتے تھے علاقہ مکینوں نے مختلف مقامات سے ایکسرے نکال دیے۔علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے اپیل کی ہے کہ ان کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول پر آسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…