پیر‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ان پڑھ افراد کے لئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانا آسان ہوگیا

datetime 31  اگست‬‮  2024
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا ان پڑھ افراد کے لئے احسن اقدام ،ان پڑھ افراد سے کمپیوٹرائزڈ سائن ٹیسٹ کی بجائے زبانی سائن ٹیسٹ لیا جائے گا ۔

تفصیلا ت کے مطابق سائن ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی وجہ سے ان پڑھ افراد فیل ہوجاتے تھے، ان پڑھ امیدواروں کو لائسنس میں آسانی دی گئی کہ وہ زبانی سائن ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے زبانی سائن ٹیسٹ کے قواعد وضوابط وضع کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر انچارج اپنی موجودگی میں ان پڑھ افراد سے بول کر ٹریفک سائنز پوچھے گا، 10میں سے 05درست جوابات پر امیدوار پاس تصور ہوگا، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون سخت کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…