ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

نجی اسپتال کے واش روم میں بچے کی ولادت، خاتون نومولود کو چھوڑ کر فرار

datetime 31  اگست‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع نجی ہسپتال کے واش روم سے نومولود ملا۔ہسپتال انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک خاتون مبینہ طور پر ڈرپ لگوانے اہلخانہ کے ساتھ اسپتال آئی تھی، باتھ روم گئی جہاں اس نے بچے کو جنم دیا اور بغیر اطلاع دیے فرار ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملے نے بچے کو واش روم سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نجی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش کے لیے کھارادر پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی دیکھی جا رہی ہیں۔دوسری جانب کراچی ہی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں کچرا کنڈی سے دو نومولود لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نومولود لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…