منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلوچستان کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق صوبائی حکومت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی پوزیشن میں ہے۔ بولان کے علاقوں ڈھاڈر، مچ، بھاگ، سنی، کھٹن،بالا ناڑی میں موسلادھار بارش کے بعد ریلے سے مچ میں ہیرک اور این 65 شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے 7 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی نئی رپورٹ جاری کردی۔صوبے میں مون سون بارشوں سے مختلف واقعات میں 37 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 17 مرد، 19 بچے اور 1خاتوں شامل ہے۔صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 866 مکانات مکمل تباہ ہوئے، 13896کو جزوی نقصان پہنچا، تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہوئے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں سے سات پل اور 58 شاہراہیں متاثر ہوئیں، بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور مختلف واقعات میں 401 مویشی مارے گئے، سیلابی پانی نے صوبے میں 59000 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…