جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر تیسرا الرٹ، کراچی سمیت سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کر دیا جس کے سبب کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے،، ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق رن آف کچھ، انڈیا اور ملحقہ علاقوں پر موجود ڈیپ ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھا، ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔موجودہ نظام سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مزید مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں موسلادھار/انتہائی موسلادھار بارشوں کے ساتھ وسیع بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 31 اگست تک تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹی ایم خان، ٹی اے یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

تیز بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی طوفان بننے کے بعد بلوچستان کے قریب سے گزرتا عمان کی جانب بڑھے گا، کراچی سمیت دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…