بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

رونالڈو کے یوٹیوب چینل کوگینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن (این این آئی)فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 21 اگست کو انٹری دیتے ہی کئی ریکارڈز توڑ دیے۔تاہم اب رونالڈو کے یوٹیوب چینل ‘یور کرسٹیانو’ نے عالمی ریکارڈ بْک ‘گینیز ورلڈ ریکارڈ’ میں جگہ بنا لی ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 39 سالہ النصر اسٹار کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔یوٹیوب ریکارڈز پر نظر رکھنے والی سائٹ وکی ٹیوبیا کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ کھلاڑی کے چینل کو صرف 1 ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پرتگالی فٹ بالر کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اّیا ہے بلکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ رونالڈو کو 637 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کرنے والے شخص کے طور پر اور نومبر 2022ء میں اسی پلیٹ فارم پر 500 ملین فالوورز تک پہنچنے والے پہلے شخص کے طور پر بھی تسلیم کر چکا ہے۔رونالڈو کے فیس بْک اکاؤنٹ پر 170 ملین اور ایکس اکاؤنٹ پر 112 ملین فالوورز بھی موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…