فاروق آباد(این این آئی)کچے میں ڈیوٹی کیلئے بھجوائے گئے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار راستے میں ہی اتر گئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق فاروق آباد ٹریننگ اسکول کانسٹیبلری سے جانے والے 25اہلکار راستے میں بس سے اترگئے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ اہلکاروں کو 4روز قبل روانہ کیا گیا تھا، 25اہلکار ظاہرپیرانٹرچینج کے قریب اترگئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ متعلقہ انچارج نے راستے میں اترنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔دوسری جانب ضلعی پولیس آفیسر رحیم یار خان نے کہا کہ فاروق آباد سے روانہ ہونے والے تمام اہلکار ڈیوٹی پر ہیں،کچے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پوری طاقت سے نبرد آزما ہیں۔