پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ،پی ڈی ایم اے الرٹ

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ ہے۔ خانیوال 48ملی میٹر ،چکوال 45،بہاولپور 30 ،کوٹ ادو42،ساہیوال33اور بہاولنگر میں 44ملی میٹر بارش بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی ملتان جہلم اٹک قصور بھکر گجرات ٹوبہ ٹیک سنگھ سرگودھا حافظ آباد میں بھی بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ مون سون بارشوں کا یہ سپیل 31 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ پنجاب کے تمام دریاں ندی نالوں میں پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ 31 اگست تک ڈیرہ غازی خان و راجن پور رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 1 شہری جانبحق 5 زخمی اور 45 جانور ہلاک ہوئے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔

نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں ہیں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…