منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع ، طبی معائنہ کروائیں گے

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا آئندہ ماہ ستمبر کے دوسرے ہفتے لندن جانے کا امکان ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 11ستمبر کو اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔

نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے جس کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ نواز شریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے ۔لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لندن روانگی سیاسی حالات سے مشروط ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال 21اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے جبکہ اس سے قبل نواز شریف 4سالوں سے لندن میں علاج معالجے کے لیے قیام پذیر تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…