بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شردھا کپور کا ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کا فیصلہ

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2? کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سْپر اسٹار ہریتھک روشن کی رہائش گاہ میں منتقل ہونے والی ہیں۔شردھا کپور نے اپنی حالیہ فلم ‘استری 2? کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے باکس آفس اور شوبز کی دْنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے، ہر طرف صرف شردھا کپور کی گونج اور چرچے ہیں۔اس فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں شردھا کپور کو پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی دی ہے تو وہیں اب اداکارہ نے اپنی نجی زندگی میں بھی کچھ تبدیلیاں کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت کے ایک پْرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں اکشے کمار بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی اہلیہ نتاشا دلال اور بیٹی کے ہمراہ ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوں گے لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2 نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 589 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے جبکہ تاحال فلم کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی یہ فلم عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…