منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پمز،وزیر اعظم صحت سہولت کارڈ میں ادویہ کی قیمتوں میں لوٹ سیل کا انکشاف

datetime 22  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم صحت سہولت کارڈ میں ادویہ کی قیمتوں میں لوٹ سیل کا انکشاف ہوا ہے ،مریض کو دی گئی ادویات کا اصل بل 9ہزار تیس روپے جبکہ سرکار سے وصولی کے لئے بنایا گیا بل ایک لاکھ 47ہزار تین سو81 روپے ہے جبکہ پمز کے صحت سہولت کارڈ میں لاکھوں روپے کی بد عنوانی پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سکین سٹیپلر کی اصل قیمت 2 ہزار روپے، سرکاری بل میں 21ہزار261روپے درج ،ایپی ڈورل سیٹ کی اصل قیمت5ہزار 440، بل میں 23ہزار روپے درج ،آرٹیریل لائن کی اصل قیمت 36سو روپے ،بل میں 26 ہزار 5سو روپے درج ،ڈیٹرمک لیڈ جس کی اصل قیمت 3سو پچاس روپے سرکار سے وصولی کے لئے 10ہزار 165روپے درج ،خلیل فارمیسی کے اسی طرح کے ایک کروڑ روپے کے قریب بل وصولی کے لئے جمع کرائے گئے۔

زائد القیمت بل وصولی کے لئے جمع بل پر چیف فارماسسٹ کے دستخط بھی موجود ہیں۔دوسری جانب پمز ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہاکہ تمام قیمتیں قوانین کے مطابق لکھی جاتی ہیں ،جو ادویات میسر نہیں ہوتی وہ ادویات پرنٹ شدہ قیمت پر خریدی جاتی ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…