بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حافظ قرآن ہوں اسی لیے والدنے شوبز میں آنے سے منع کردیا تھا: لائبہ خان

datetime 22  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔اداکارہ لائبہ خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘میں حافظ قرآن ہوں ،7 سال کی عمر میں والدین کی خواہش پر حفظ شروع کیا تھا اور 9 سال کی عمر میں مکمل کرلیا ۔لائبہ نے بتایاکہ ‘بچپن میں حفظ کی خواہش میری نہیں تھی لیکن امی کی خواہش پر حفظ کیا اور جب قرآن پاک پڑھنا شروع کیا تو دل لگ گیاچونکہ میری میموری بہت اچھی ہے لہٰذا 2 سال کے دوران ہی حفظ مکمل کرلیا ۔

اداکارہ نے کہا کہ’ حفظ کے بعد میں نے اپنی پڑھائی کا دوبارہ آغاز کیا اور اسی وجہ سے مجھے 2 سال پیچھے کلاس 6th میں ایڈمیشن ملا اور میٹرک کرلیا ‘ ۔شوبز میں آنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ‘میٹرک کے بعد میں اپنی امی کے ساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ڈرامہ سیٹ پر چلی گئی تھی، اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے ایکٹنگ کی آفر کی تھی جس پر میں نے پہلے انکار کردیا تھا لیکن پھر حامی بھرلی اسی دوران میں نے ایکٹنگ شروع کی اور پھر انٹر کرلیا۔لائبہ خان نے مزید بتایا کہ ‘چونکہ حافظ قرآن ہوں یہی وجہ ہے کہ شوبز کے آغاز میں والد کو ڈراموں میں آنا پسند نہیں تھا، والد بات نہیں کرتے تھے اور غصے میں رہتے تھے حتیٰ کہ ڈرامے بھی نہیں دیکھتے تھے، بابا کا کہنا تھا کہ میں نے چونکہ حفظ کیا ہے اس لیے مجھے شوبز میں نہیں آنا چاہیے’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘میرے دادا کو بھی ایکٹنگ کرنا نہیں پسند تھا لیکن والدہ کی سپورٹ نے سب کا رویہ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…