اسلام آباد(نیوزڈیسک)بچوں کو ویڈیو گیمز کھیلنے پر والدین کی طرف سے کافی ڈانٹ کھانی پڑتی ہے لیکن اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیم کھیلنے سے دماغ زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔امریکیادارے یونیورسٹی آف ویسکونسن میڈیسن کے تحقیق کار شان گرین کا کہنا ہے کہ ایکشن ویڈیو گیمز کھیلنے سے انسان کا دماغ تیز ہوتا ہے،وہ چیزوں پر بہتر توجہ دیتا ہے اور اس کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمز میں آپ کو فوراًفیصلہ لینا ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ عملی زندگی میں فیصلہ کرنے میں تیز ہوجاتے ہیں۔اگر ویڈیو گیمز میں ایک فیصلہ خراب ہوجائے تو اگلی بار آپ مختلف فیصلہ لیتے ہیں اور یہ تمام باتیں آپ کے لاشعورمیں محفوظ ہوجاتی ہیں اور حقیقی زندگی میں جب آپ کوئی فیصلہ کرتے ہیں اور وہ ٹھیک نہ ہوتو اگلی بار آپ مختلف سوچ کے ساتھ میدان میں آتے ہیں۔
ویڈیوگیمز کھیلنے کا فائدہ سائنسدانوں نے بتا دیا
8
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں