جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

امارات، مختلف قسم کے آن لائن مواد پر پابندی، سخت سزائیں متعارف

datetime 21  اگست‬‮  2024 |

ابو ظہبی(این این آئی ) متحدہ عرب امارات میں فیک نیوز، دوسروں کی بے بجا ٹرولنگ، کسی کو بدنام کرنا اور افواہیں پھیلانے سمیت دیگر آن لائن مواد پر پابندی کا قانون نافذ کرتے ہوئے، اس طرح کے الزامات پر 5 لاکھ درہم اور 5 سال قید کی سزا ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملک کی بدنامی، نقصان پہنچانے یا ملک کے تشخص کے خلاف خبر شائع کرنے، تصویری مواد، آن لائن افواہیں پھیلانا غیرقانونی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے سخت قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں، ابوظہبی میں جولائی 2024 سے ایک قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت لائسنس کے بغیر سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور اشتہارات سے منسلک ادارے اور اشتہارات کی خدمات فراہم کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔متحدہ عرب امارات میں چند ایسی باتیں ہیں جن کے بارے میں آپ کو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے گریز کرنا چاہیے اور ملکی قوانین اور اقدار کا احترام کرنا ہوگا:متحدہ عرب امارات کے صدر یا حکمرانوں پر تنقید یا ان کو نشانہ بنانا یا ملک کے نظام حکومت پر تنقید یا نشانہ بنانا یا ریاست کے اولین مفادات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا ہوگا۔

افواہوں کے ذریعے یا سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں شیئر کرتے ہوئے ملک کے معاشی نظام کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔عوامی مورال گرانے، نابالغ افراد کی بے عزتی یا تباہ کن نظریات پر مبنی خیالات جاری کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ملک میں عدالتوں یا ریگولیٹری اداروں کے حوالے سے بے بنیاد بحث یا عوامی مباحث نہیں کرنے چاہئیں۔جان بوجھ کر جھوٹی خبر پھیلانے، جعلی یا من گھڑت دستاویزات یا جھوٹ کی بنیاد پر خود کو دوسروں سے منسلک کرنا بھی جرم ہوگا۔سرکاری عہدہ رکھنے والے سرکاری عہدیدار یا شخصیت کے سرکاری سطح پر کیے گئے اقدام پر تنقید کرنا بھی سزا کا موجب ہوسکتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں ملک کا تشخص خراب کرنے، عزت اور تکریم کے خلاف کام کرنے اور ملکی بدنامی کی نیت سے معلومات، خبریں، تصویری مواد یا آن لائن افواہیں پھیلانے پر سخت سزائیں دی جائیں گی، جن میں 5 لاکھ درہم اور 5 سال قید کی سزا شامل ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…