اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ہراسانی کے بڑھتے واقعات ،اداکارہ سحرخان نے اپنی حفاظت کیلئے ٹَیزر خریدلیا

datetime 21  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر اپنی حفاظت کے لیے ‘ٹَیزر’ خرید لیا۔انسٹاگرام ریل پر ایک پوسٹ میں اداکارہ سحر خان کا کہنا تھا کہ ان دنوں ہراسانی کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں، اس لیے وہ تمام لڑکیوں پر زور دیتی ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔

سحر خان نے بتایاکہ انہوں نے اپنے دفاع کے لیے ٹَیزر خریدا ہے۔ اداکارہ نے لڑکیوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنی حفاظت کے لیے ٹَیزر یا کوئی اور ایسا آلہ اپنے ساتھ رکھیں جس کی وجہ سے آپ خود کو محفوظ سمجھیں۔ٹَیزر کے حوالے سے سحر خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مناسب قیمت میں آن لائن مل جاتا ہے۔اداکارہ نیکا کہنا تھا کہ میں اپنی بہنوں کو بھی یہ کہا ہے اور آپ لوگوں کو بھی یہی کہہ رہی ہوں کہ اپنی حفاظت کا خیال رکھیں، یاد رکھیں ایسے لوگ بزدل ہوتے ہیں، ہمیں اپنے تحفظ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔سحر خان نے اپنی دوسری ریل میں ٹَیزر کی تصویر بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ ٹَیزر ایک ایسا آلہ ہے جو کہ عموماً خواتین اپنے دفاع کے لیے رکھتی ہیں، یہ آلہ تیز کرنٹ کے شاک سے مجرموں کو قریب آنے سے باز رکھتا ہے۔ اسے اکثر مغربی ممالک کی پولیس بھی مجرموں کو قابو کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…