جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی سہولت کا اعلان

datetime 20  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے صوبے میں گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی سہولت کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی کل اہم میٹنگ ہوئی ہے، اب گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ ہوجائے گی، اس کی دس ہزار سرکاری فیس ہوگی، بائو میٹرک اور ویری فکیشن بھی گھر بیٹھے ہی ہوگی، ہم ساری چیزیں آن لائن کرنے جا رہے ہیں، ہم نے پرمیئم نمبر پلیٹس فروخت کرکے چار گھنٹوں میں 67 کروڑ جمع کیے تھے، ستمبر میں دوبارہ آکشن کرنے جا رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سائبر نائف سرجری کے منصوبے کا افتتاح کیا، ان اسپتالوں میں صرف سندھ کے لوگوں کا علاج نہیں ہوتا پوری پاکستان سے لوگ آتے ہیں، سائبر نائف سرجری سندھ میں مفت ہوتی ہے اور امریکا میں یہ علاج دوکروڑ روپے سے زائد میں ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں یہ علاج ایک کروڑ اسی لاکھ روپے میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر پنجاب حکومت کے کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں، افسوس ہوا، ہم نے کبھی منفی سیاست نہیں کی، چھوٹے بھائی نے بجلی کے بل بڑھا دیے اور بڑے بھائی نے دو ماہ کے لیے سہولت دے دی، آپ لوگوں کو صرف دو مہینوں تک سستی بجلی دے رہے ہیں ؟ اس کے بعد کیا ہوگا؟ جب کہ ہمارے لیڈر کا مقصد لیڈر لانگ ٹرم ریلیف فراہم کرنا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے پاکستان کے صحافیوں کو تھرپارکر کا دورہ کروائیں گے، معاشی اور انرجی ماہرین کے رائے ہے کہ سستی بجلی تھرپارکر کے کوئلے سے ملے گی، تھرپارکر سے بجلی نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے۔انہوں نے مریم نواز کے بیان پر کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلی کی تنقید سن کر بہت افسوس ہوا، آپ ہم سے پلان لیں ہم آپ کو پلان بنا کر دے رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ اب وفاقی حکومت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مزید بجلی تھرپارکر کے کوئلے سے بنائی جائے گی، آپ کے پاس جواب نہیں ہے ہمارے پاس دو سو سال تک جواب موجود ہے، تھرپارکر کا کوئلہ آپ دو سو سالوں تک ایکسپورٹ کر سکتے ہیں آپ ہمیں پروٹوکولز کے طعنے دے رہے ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دن بدن بری طرح سے ایکسپوز ہو رہے ہیں، پاکستان میں اپنے مفاد کے لیے جو سیاست پی ٹی آئی نے کی ویسی کسی نے نہیں کی، پی ٹی آئی نے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچایا اور ثاقب نثار نے بھی سہولت کاری کا کردار ادا کیا، ثاقب نثار کو پاکستان آنا چاہیے، ثاقب نثار نے ڈیم بھی بنا دیے دامادوں کے چکر میں فارماسوٹیکل کمپنیاں بند کروا دیں، ثاقب نثار نے عمران خان کو جتوانے کی ہر ممکن کو شش کی۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت سے بجلی کے نرخ کم کرنے کی بات کی تھی، ہم صرف عمل کرتے ہیں اعلانات نہیں کرتے پہلے کام کرتے ہیں پھر اعلان کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم منشیات کے خلاف جہاد کر رہے ہیں ہم ڈرگ ڈیلرز کو پکڑ رہے ہیں یہ نشے ہمارے سماج کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، آصف زرداری کے احکمات ہیں جس کے بعد آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز نے بھی کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں منشیات کے خاتمے کے لیے، اگر ہمیں پتا چلا کہ کہیں بھی گھر میں پرائیوٹ دعوت چل رہی ہے تو ہم وہاں بھی ریڈ کریں گے، ہمارے پاس اطلاع ہے کہ ایک ایسی دعوت دوبارہ ہوگی جہاں منشیات کا کھلا استعمال ہوگا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…