منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے 34سالہ بیوی کو قتل کر دیا

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)برکی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے 34سالہ بیوی کو قتل کر دیا ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق برکی گائوں کے آفتاب نامی شخص نے 34سالہ بیوی کو فائرنگ کی ، صوبیہ کو گولی سینے پر لگی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم شوہر آفتاب کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ڈی پی او برکی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے ۔پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکھٹے۔لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دی گئی ۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ مقتولہ کے والد منظور حسین کی مدعیت میں نامزد ملزم آفتاب وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج ،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔علاوہ ازیں لاہور کے علاقہ گلشن راوی اور غازی آباد سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔گلشن راوی مون مارکیٹ کے قریب 50سالہ اورغازی آباد بٹ چوک آمنہ مسجد کے قریب سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔دونوں افراد نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے جن کی شناخت نہیںہو سکی۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…