منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اہم پیشرفت

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اورآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 29 جون کو رحیم یارخان میں گیس کے ذخائر کی نشاندہی کی تھی اسی طرح ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ تیل وگیس کی تلاش و پیداواری کمپنی ہے جس کی تلاش کی کامیابی کا تناسب 70فیصد ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی یہ دریافت ایسٹ بلاک میں لگاتار دوسری اہم کامیابی ہے جبکہ ضلع چاغی میں گیس کی دریافت بھی اس کا سنہری باب ہے، گیس کے یہ ذخائرپنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تقریبا دو ہزارمیٹرکی گہرائی میں پائے گئے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق ایسے منصوبے نہ صرف ملکی معیشت کومضبوط کریں گے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہونگے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوششوں کے ذریعے محفوظ اور مضبوط پاکستان کے قیام کے عزم کا ثبوت دیا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…