پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کوئی شک نہیں کہ عمر قید جنرل فیض نے دلوائی، حنیف عباسی

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ کوئی شک نہیں کہ عمر قید جنرل فیض نے دلوائی،میرے بیٹے کو کہا گیاکہ سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کرنا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ اٹک جیل میں لوگ آئے اور کہا کہ پارٹی آپ چھوڑتے ہیں تو باہر آجائیں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ فیض حمید کے کاروباری لوگوں سے بہت رابطے تھے، ایک کاروباری شخصیت میرے پاس آئی اور کہا کہ الیکشن لڑنا ضروری ہے؟ نہ لڑیں تو بہتر ہے، ایک کاروباری شخص نے ملاقات میں کہا کہ اگر میں الیکشن لڑو گا تو سزائے موت ہوگی یا عمر قید۔

انہوں نے کہا کہ جب پریس کانفرنس کی تو فیصلہ نہیں پڑھا،کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، بہت سارے لوگوں کو آئین کو ری رائٹ کرنے کا شوق ہوگیا۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اچھے اسپتال بنانے کا طریقہ بتانے کی پیشکش کا جواب بھی دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے اسپتالوں کا دورہ کریں اور میں سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کروں گا، صحت کے شعبوں میں صوبوں میں مقابلہ رہنا چاہیے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ اسپتالوں میں بہتری کی جدوجہد ایک مثبت مقابلہ ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے، بلاول کے ساتھ کراچی کا دورہ کرنا چاہتا ہوں، انہیں راولپنڈی کے اسپتالوں کا بھی دورہ کروانا چاہتا ہوں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…