نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹرک ڈرائیور نے یوٹیوب پر کھانے بنانے اور سفر کے چینل کے ذریعے لاکھوں روپے کمانا شروع کر دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹرک ڈرائیور راجیش روانی کو کوکنگ کا بے حد شوق ہے، یہی وجہ ہے کہ راجش نے یوٹیوب چینل آر راجیش ولاگز کے نام سے بنایا۔
اگرچہ وہ پیشے سے ٹرک ڈرائیور ہیں، تاہم راجیش کو کھانے بنانے کا شوق ہی یوٹیوب چینل کی طرف لے گیا، بطور ٹرک ڈرائیور جہاں وہ سڑکوں پر ٹرک لیے گھومتے تھے، اب گھر بیٹھے کما بھی رہے ہیں۔راجیش روانی بطور ٹرک ڈرائیور ماہانہ 25 ہزار بھارتی روپے سے 30 ہزار بھارتی روپے کما رہے تھے، تاہم اب بطور یوٹیوبر وہ ماہانہ 4 سے 5 لاکھ روپے کما رہے ہیں، جبکہ ایک مہینہ ایسا بھی گزرا ہے جس میں انہوں نے 10 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔