جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ دو روز میں ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

datetime 18  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ دو روز میں ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں طوفانی اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وقفے وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈنگ کا امکان ہے، تمام متعلقہ محکمے چوکس رہیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب کوہ سلیمان ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں مسلسل بارش کے باعث رود کوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ راجن پور میں گزشتہ 3 روز سے جاری بارش کے سبب رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ کاہا سے انتہائی اونچے درجے کا 90 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔

چھاچھر اونچے درجے کا41ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ کالا بھگا سے انتہائی اونچے درجے کا 27 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ زنگی سے انتہائی اونچے درجے کا 19 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ پتوک سے درمیانے درجے کا 8 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سخی سرور اور وڈور سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزر رہے ہیں۔ سخی سرور سے 30 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ وڈور سے 73 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہے۔ رود کوہیوں کا پانی اپنی قدرتی گذرگاہوں سے گزر رہا ہے۔ سیلابی ریلوں کے راستوں میں مقیم شہریوں کو پیشگی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ سیلابی صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز راجن پور کوٹ ادو لیہ مظفرگڑھ خانیوال لودھراں وہاڑی رحیم یار خان اور بہاولنگر کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں۔ انتظامیہ فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…