منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ، بولیاں طلب

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)خسارے کی شکار پاکستان ریلوے نے نو ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں۔پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت نو ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ریلوے نے خسارے میں چلنے والی 22 مسافر ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم، ان کی آئوٹ سورسنگ کامیاب نہ ہوسکی، ریلوے نے 22 ٹرینوں کے نام منسوخ کرکے نئی 9 ٹرینوں کے نام جاری کردیے۔

ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاء الدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنہیں آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔پاکستان ریلویز کے مطابق بولی کا انعقاد PPRA رولز کے سنگل اسٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، تکنیکی بولیاں کمیٹی ہیڈ کوارٹر آفس میں 19 ستمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے جمع کرائی جائیں گی۔پاکستان ریلویز کے مطابق آنے والی بولیاں 19 ستمبر 11 بج کر 30 پر کھولی جائیں گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…