جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سید نور نے ریشم کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سید نور نے ماضی کی مقبول پاکستانی فلم اسٹار ریشم کے الزامات پر ردعمل دے دیا۔ہدایتکار سید نور نے حال ہی میں ڈاکٹر عفان قیصر کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ریشم کے شکوے پر کھل کر بات کی۔سید نور نے کہا کہ ریشم ایک قابل اداکارہ ہیں، بدقسمتی سے میں نے انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا لیکن وہ مجھے اپنا استاد نہیں مانتیں، وہ مجھے چھوڑ کر ایوب خاور سمیت چند دیگر لوگوں کو اپنا استاد مانتی ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ریشم مجھے اپنا استاد نہیں مانتیں تو مجھے ان سے کوئی شکوہ نہیں بلکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے ریشم کو فلموں میں متعارف کروایا، ان کی گرومنگ میں مدد کی۔ہدایتکار نے کہا کہ میں نے ریشم کی ظاہری شخصیت پر بہت محنت کی، انہیں سیکھایا کہ کیسے ہیئراسٹائل اور ملبوسات کا انتخاب کرنا چاہیے، میں اتنی مدد کرنے کے باوجود بھی ریشم سے ناراض نہیں ہوں۔سید نور نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ریشم اب کیوں کام نہیں کررہی ہیں، یا انہیں فلموں میں کیوں کاسٹ نہیں کیا جارہا، میں صرف اپنے بارے میں جانتا ہوں کی فی الحال! میرے پاس ایسا کوئی کردار نہیں ہے جس کے لیے میں ریشم کو اپنی فلم میں کاسٹ کرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں میرے پاس ایسا کوئی کردار ہوا جو ریشم کے لیے مناسب ہوا تو میں ضرور انہیں کاسٹ کروں گا۔واضح رہے کہ ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ سید نور نے میرا کیریئر تباہ کیا، انہوں نے فلم کے سیٹ پر میری توہین کی تھی اور کہا تھا کہ تمہیں کون اپنی فلم میں کاسٹ کرے گا۔ریشم نے کہا تھا کہ سید نور نے میرے پاں پر کلہاڑی ماری، صرف وہ ہی میرے مزاج کے ہدایتکار تھے لیکن انہوں نے مجھے کام دینا بند کردیا تھا کیونکہ انہیں اداکارہ صائمہ جی سے محبت ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی ہر فلم میں صرف انہیں ہی کاسٹ کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…