لاہور ( این این آئی) سوشل میڈیا پردوست بننے والی خاتون سے شادی کے خواہش مند نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والا 27سالہ ذیشان رابعہ نامی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
لڑکی کے ماموں نے ذیشان سے دوستی کی۔ ذیشان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج تھا۔ملزم عرفان مقتول ذیشان اور رابعہ کی شادی کے حق میں نہیں تھا۔ ملزم نے ذیشان کو دھوکے سے گجرات بلا کر قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم ذیشان کا موبائل فون اور پرس لاہور میں پھینک گیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزم آذربائیجان فرار ہوگیا۔ ملزم کو واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ لڑکی رابعہ اور ملزم عرفان سے مزید تفتیش جاری ہے۔