جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گورنر پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو 20لاکھ روپے کا چیک اور گاڑی کا تحفہ

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک اور گاڑی کا تحفہ دے دیا گیا۔گورنر ہائوس لاہور میں سردار سلیم حیدر کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہائوس پہنچنے پر گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہائوس آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ارشد ندیم کی والدہ اور فیملی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ارشد ندیم کی وجہ سے ایک لمبے عرصے بعد ملک کو خوشی نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، ہمارے قومی ہیرو کا پورے ملک میں استقبال ہو رہا ہے، سب لوگ خوشیاں منا رہے ہیں، ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا، توقع ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بھی توڑیں گے۔

اس موقع پر اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھ سمیت پورے پاکستان کو عزت بخشی، گورنر پنجاب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی، والدین اور قوم کی دعاں سے اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، آئندہ بھی ملک کیلئے ایوارڈ حاصل کروں گا۔ارشد ندیم نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت بڑا اعزاز ہے، آنے والے مقابلوں کیلئے بھرپور تیاری کروں گا۔

تقریب کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو 20لاکھ روپے کا چیک اور گاڑی کا تحفہ دیا، اس موقع پر سندھ حکومت کی طرف سے کوچ سلمان بٹ کیلئے 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا جبکہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے ارشد ندیم کو پلاٹ دیا گیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…