بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ابھیشیک بچن ، ایشوریا رائے میں طلاق کی افواہیں،امیتابھ بچن کا شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں طلاق کی افواہوں کے درمیان شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی 16ایپی سوڈ میں امیتابھ بچن نے تمام شادی شدہ جوڑوں کیلئے محبت کا مشورہ شیئر کیا۔شو میں جب امیتابھ بچن نے دیپالی سونی نامی کنٹیسٹنٹ سے ان کی محبت کی کہانی کے بارے میں پوچھا تو خاتون کے شوہر نے بتایاکہ ان کی شادی ارینج ہوئی تھی لیکن ان میں بہت جلد ہی پیار ہوگیا اور وہ پچھلے 25سال سے ساتھ ہیں۔

دیپالی سونی نے بتایاکہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں اکثر ایک ساتھ ویڈیو بناتے ہیںاس پر امیتابچ بچن نے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیاکہ وہ جہاں بھی جائیں ویڈیو لازمی بنائیں کیونکہ اس طرح ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔امیتابھ بچن کے یہ الفاظ ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی شدہ زندگی میں مسائل پیدا ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ابھیشیک بچن کو ایشوریا کے ساتھ اپنے الگ ہونے کی افواہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔وہ اہلیہ ایشوریا رائے کی ایک فلم کے پریمیئر میں شریک تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں تھیں تو ابھیشیک نے جواب دیا کہ مجھے اس بارے میں آپ سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…